English

کمپنی معلومات

برجر دو صدیوں پہلے قائم کی گئ اور اب یہ دنیا کی سب سے بڑی پینٹ بنانے والی کمپنی بن چکی ہے۔ پاکستان میں برجر کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی کہ خود پاکستان کی۔ برجر نے پاکستان میں 1950 سے کام شروع کیا۔ برجر پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جس نے برطانیہ سے درآمد شدہ پینٹس مصنوعات متعارف کرائیں۔

1974 میں جب کمپنی کے %49.38 شیئرز پاکستانی سرمایہ کاروں نے خرید لئے تو برجر پینٹس پاکستان لمیٹد ایک پبلک لمیٹد کمپنی بن گئی۔ جبکہ بقیہ %50.62 شیئرز برطانوی پیرنٹ کمپنی جینسن اینڈ نکلسن لمیٹد کے پاس ہی رہے۔ 1991 میں ایک برطانوی کمپنی سلاٹ ریپڈ لمیٹڈ نے اپنے بزنس کو فروغ دینے اور کاروباری مفادات کے پیش نظر %50.62 شیئرز حاصل کر کے برجر پینٹس کا نظم و نسق سنبھال لیا۔
برجر نے لوکل پینٹس بنانے کا سب سے پہلا پلانٹ 1955 ء کراچی میں لگایا۔ جوں جوں ملکی معاشی اور صنعتی شعبہ جات میں ترقی ہوتی گئی، معیاری پینٹس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔ لہذا معیاری پینٹس کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے برجر پینٹس نے بھی اپنی مصنوعات میں اضافہ جاری رکھا۔

2006 ء میں برجر نے لاہور میں سٹیٹ آف آرٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ کاانعقاد کیا۔ اس پلانٹ کےوجہ سے برجر کی پیداوری صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا جس نے برجر کو کاروبار میں سبقت لے جانے کا موقعہ فراہم کیا نیز برجر پاکستان بھر میں اپنے معزز صارفین کی بڑھتی ہوئی مانگ کو بخوبی پورا کرنے کا حامل ہوا۔ برجر پینٹس کا ہیڈ آفس لاہور میں ہے۔
اعلی معیار کو برقرار رکھنا برجر کا خاصہ ہے۔ یہی خاصیت برجر کےلیے پاکستان بھر میں معروف برانڈکی پہچان کمانے کی ضامن ہے۔ برجر مختلف طبقات بازار اور مختلف قیمتوں کے حامل پینٹس کی جامع ترین مصنوعات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ برجر نے اپنی برتر ٹیکنالوجی ، معیاری مصنوعات اور حسب ضرورت فراہم کردہ خدمات کی بدولت اپنے صارفین کی تحسین اور اعتماد کو حاصل کیا ہے۔
برجر معروف ترین بین الاقوامی صنعات کاروں کے ساتھ بہت سارے تکنیکی تعاون کے معاہدوں کا حامل ہے۔ جن میں جاپان کی سب سے بڑی پینٹ کمپنی بھی شامل ہے۔ جس نے برجر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق گاڑیوں کا ،گاڑیوں کی ریفنش، اور صنعتی رنگوں کی تیاری کی صلاحیت فراہم کی ہے۔ اسی طرح ایک جاپانی کیمکل کمپنی، نے بمپر پینٹس، پی سی ایس پائوڈر جبکہ کوٹنگ پائوڈر کے لئے برطانیہ، سڑکوں اور شاہراہوں کے نشانات لگانے کے لئے ، ڈی پی آئی ، سنڈیرین برھارڈ ملائشیا ، تعمیراتی کیمکلز کے لئے سراچیم، آرائشی رنگوں کے لئے ایشین پینٹس کے ساتھ معاہدے کیے جا چکے ہیں۔
حال ہی میں برجرنے پاکستان میں گاڑیوں کے شعبہ ری فنش کے لئے ڈوپونٹ کی تقسیم کے حقوق حاصل کیے ہیں۔
برجر لاہور فیکٹری میں رال تیار کرنے کی سہولت بھی میسر ہے۔ یہ پلانٹ اعلی ترین رال تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جس کی بدولت برجر وسیع پیمانہ پر بہترین معیار کے پینٹس بنانے کی تمام تر ضروریات اس پلانٹ سے پوری کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ برجر پاکستان کی سب سے پہلی پینٹ کمپنی ہے جس نے اپنا ذاتی رال تیار کرنے کاپلانٹ لگایا ہے۔
کمپنی کے علاقائی دفاتر کراچی، لاہور، اسلام آباد میں ہیں۔ جبکہ گجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، پشاور میں ضلعی دفاتر قائم ہیں۔ ایک بڑی تعداد میں پینٹس بیچنے والے اہلکاروں کی ٹیم، ڈیلر اور ڈسٹری بیوٹرحضرات گاہکوں کی خدمت کے لئے ملک بھر کے تمام شہری مراکز میں موجود ہیں۔