English

عہد

خوب سے خوب ترہونے کا عزم

کوالٹی پینٹس، ملمع کاری، گھریلو الائیڈ پینٹس، تجارتی اور صنعتی شعبوں میں میں برجر با اعتماد ترین نام ہے۔ برجر نے اپنی مصنوعات کے معیار پر سمجھوتا نہ کرنے کے باعث یہ قابل فخر ساکھ بنائی ہے۔

چونکہ برجر آئی ایس او 9001-2000 سے تصدیق شدہ کمپنی ہے۔ اسی لئے اس میں صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید مصنوعات کو متعارف کرانے اور اپنے مصنوعات کے دائرہ کار کو برھانے اور وسعت دینے کا عمل جاری ہے۔

تمام مصنوعات فیکٹری چھوڑنے سے پہلےپرکھی جاتی ہیں تاکہ ہمہ وقت مصنوعات کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھا جاسکے۔ کمپنی نے نت نئے آلات کے حصول کا ایک خودکار طریقہ کار وضع کر رکھا ہے۔ جیسے کہ رنگوں کی کمپیوٹرائزڈ ہم آہنگی پیدا کرنے کی فنی صلاحیت، تا کہ ہمہ وقت بالکل درست اور تیز ترین جانچ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایک تربیتی نظام بھی بدستور موجود ہے تاکہ سخت ترین چانچ کے قواعد و ضوابط کو مصنوعات کے تکمیلی مراحل آنے پر لاگو کیا جا سکے۔   اعلی معیار کی رنگ سازی یقینی بنانے کے لئے برجر کے اپنے پلانٹ میں تیار شدہ رال کا استعمال کیا جاتا ہے۔