English

خدمات گاہک

برجر محض ایک پینٹ کمپنی ہی نہیں بلکہ یہ صنعت رنگ سازی میں مختلف انواع کی مصنوعات فراہم کرتا ہے۔ تا کہ اپنے معزز گاہکوں کی مانگوں کو پورا کیا جا سکے۔

برجر ‘کلر ایڈوئزری سروس’ رنگوں کے انتخاب کی مفت مشاورت فراہم کرتی ہے۔ اس سروس سے یونیورسل نمبر 111-237-437 پر کال ملا کر استفادہ کیا جا سکتا ہے۔  یہ سروس آرائشی پینٹس کے گاہکوں میں بہت مقبول ہے۔  یہ سروس رنگوں کے مناسب امتزاج، اورمتعدد سطحوں اور مختلف ماحول میں استعمال ہونے والے پینٹ کی اقسام سے متعلق پیشہ ورانہ مشاورت فراہم کرتی ہے۔

اپنے صنعتی گاہکوں کو پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے کی غرض سے برجر نے اعلی تعلیم یافتہ اور اور تجربہ کار ماہرین  پر مبنی ٹیم فراہم کر رکھی ہے۔
یہ ٹیم کیمیاء میں سند یافتہ اعلی تجربہ کار افراد پر مشتمل ہے۔
فنی افسرانِ فروخت ذاتی طور پر گاہک کی جگہ پر جا کر اسے درپیش مسائل کا ازالہ کرتے ہیں۔ اور متعلقہ ملمع کار رنگ جن میں ضرورت کے مطابق ردو بدل یا موافقت پیدا کی گئی ہو، فراہم کیے جاتے ہیں۔