English

صحت اور حفاظت

صحت،حفاظت اور ماحول

ملازمین، گاہکوں علاقے کی آبادی جہاں جہاں برجر کا دائرہ کار ہے وہاں ماحول کے تحفظ کے ساتھ  ساتھ ، صحت اور حفاظت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

کمپنی اپنے ای ایچ ایس مقاصد کے حصول کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتی ہے۔۔ تاکہ اقتصادی خوشحالی کا حصول اور ماحولیاتی توازن قائم رکھا جا سکے۔

برجرکا کارخانہ بین الاقوامی اور ملکی صطح پر ماحولیاتی معیار کے عین مطابق ہے۔ کمپنی یہاں ماحول دوست مصنوعات تیار کر رہی ہے۔ تاکہ عوام الناس اور ماحول پر ممکنہ اثرات کو کم کیا جا سکے۔

کمپنی کے کارخانہ پر ایک صاف ستھرے اور آلودگی سے پاک شدہ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کمپنی نے مادوں کو تحلیل کر کے دوبارہ قابل استعمال بنانے کا ایک عدد کارخانہ لگایا ہے جو کہ گردوغبال/بخارات کے استخراج کے نظام اور زائیلین کیمکل کی بازیابی کے نظام پر مشتمل ہے۔
کام کرنے کے ماحول کی حفاظت کو یقینی بنانے کی غرض سے تمام اہلکاروں، کارخانہ کے مزدوروں اور دکانداروں کو باقاعدگی سے حفاظتی تربیتی کورسز کرائے جاتے ہیں۔۔ پی پی ای (ذاتی تحفظ کے سازو سامان) اور کام کرنے کے لائحہ عمل کو ہر قدم پر محفوظ بنانے کے لئے سخت حفاظتی ضوابط بروئے کار لائے گئے ہیں۔

مزید برآں افسران تحفظ باقاعدگی سے حفاظتی اقدامات کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ اور کوئی بھی خلا ہونے کی صورت میں اس کی اصلاح کرتے ہیں ۔ اور تحفظ کے لائحہ عمل کی مناسب نگہداشت کو تمام ملازمین کے فعال تعاون سے یقینی بناتے ہیں۔