English

ویژن اور مشن

برجر پینٹس بہت سے چیلنجوں  کے باوجود پاکستان میں موجود پینٹ کی صنعت میں نہایت کامیابی سے صفِ اوّل رہا ہے۔ جدّت اور فنی ترقی کی بدولت اعلیٰ معیاری مصنوعات کی فراہمی  اور گاہکوں کا بھرپوراطمینان حاصل کرنے کے عزم کے باعث کمپنی نے تجارتی سطح پر کامیابی حاصل کی ہے۔

کارپوریٹ مشن اسٹیٹمنٹ میں کوشاں رہنے کے لیے کمپنی کے ملازمین کی مستقل بنیادوں پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے:

ویژن

ہم اپنے سرمایہ داروں کے لیے بہترین منافع اور گاہکوں کے لیے بہترین تسلّی بخش مصنوعات کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان میں پینٹ اور متعلّقہ مصنوعات بنانے اور ترسیل کرنے والی معروف ترین کمپنی بنیں گے۔

مشن

ہم وسائل کے موئژترین استعمال اور بہترین منافع بخش پیداوار کو یقینی بناتے ہوئے تجارتی سطح پر جدّت اور فنی ترقی کی بدولت پاکستان میں پینٹ اور متعلّقہ مصنوعات کے بنانے میں صفِ اوّل رہیں گے۔
ہم اعلیٰ معیاری مصنوعات کے حصول اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے عزم کو یقینی بنائیں گے۔
ہم اپنے ملازمین، حصص یافتگان، کاروباری ساتھیوں اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو بھرپور طریقے سے فروغ دیں گے اور تحفّظ فراہم کریں گے۔
ہم ایک اچھے کارپوریٹ شہری ہونے کے ناطے سماجی خدمت کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گےاور ماحولیات، صحت، اور حفاظت ہماری توجّہ کا لازمی مرکز رہیں گے۔