English

پاؤڈر کوٹنگز

پاؤڈر کوٹنگ رنگ کے کاروبار کا ایک منفرد شعبہ ہے جوکہ ملکی صنعتی شعبہ مینوفیکچرنگ کو تکامل بخشتا ہے۔ یہ ایک آرائشی اور حفاظتی کوٹنگ کرنے کا جدید اور انقلابی طریقہ کار ہے اور اسے صنعتی یا پرجون ہر دو طرح کے صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے استعمال ہونے والا پاؤڈر رال اور رنگ روغن کے سطحی زرات کا مرکب ہے، جسے سطح کے اوپر کوٹنگ کی غرض سے چھڑکا جاتا ہے۔ پاؤڈر کے چارج ذرات برقی گراؤنڈ سطح پر چپک جاتے ہیں پھر انہیں گرم کر کے ہموار سطح سے ملا دیا جاتاہے۔ ملمع شدہ سطح کوایک تندورمیں پھرسے گرم کیا جاتا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک یکساں رنگ والی، اعلی معیاری، جاذب نظر ہموار فنش حاصل ہوتی ہے۔

پاؤڈر کوٹنگ بنیادی طور پر گھریلو آلات جیسے کہ ائیر کنڈیشنرز، ریفریجریٹرز، مائکروویو اوون، پانی کے گیزر، فرنیچر وغیرہ کے دھاتی پررہ جات اور آٹو موٹو پارٹس جیسے کہ بمپر، ریڈیئیٹر، ھب کیپ، فلٹرز، دروازوں کے ھینڈل، انجن کے پرزہ جات وغیرہ اور ایلومینیم سے بنی اشیاء جیسے کہ دروازے، کھڑکیاں، بجلی کے کھمبے، حفاظتی پٹڑیوں، روشنی کی تنصیبات، انٹینا وغیرہ کی کوٹنگ کے لئے بھی استعمال ہوتی ہے۔
برجر پاکستان میں پاؤڈر کوٹنگ کے دو برانڈ تیار کرتا اور بیچتا ہے۔

برکوٹ۔ برجر کا درون خانہ تیار کیا گیا برانڈ جسے 2000 ء کی دہائی میں شروی کیا گیا۔ تب سے لے کر آج تک  برکوٹ  نے کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
آکسی پلاسٹ۔ بیلجیئم سے درآمد شدہ پاؤڈر کوٹنگ کا بین الاقوامی برانڈ ہے جس کے فرنچائز حقوق پاکستان میں واحد برجر کے پاس ہیں۔ یہ فرنچائز 2009 ء میں حاصل کی گئی اور اپنے کاروباری حصہ میں بتدریج بہتری کی حامل ہے۔
برجر برکوٹ اور آکسی پلاسٹ میں رنگوں کی متوع اقسام پیش کرتا ہے۔ یہ رنگ پیور پولیسٹر اور ای پوکسی پولیسٹر بیسڈ ہر دو نظاموں کے لئے فراہم ہیں۔ گاہک کو اگر ضرورت ہوتو اسکی حسب منشا تیار کیے گئے رنگ بھی حاصل کر سکتا ہے۔ یہ فنشز گلوسی سے میٹ، ٹیکسچر، انٹیک کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہیں اور ہمارے صارفین کی ضروریات مطابق تمام دستیاب ہیں۔
پاؤڈر کوٹنگ ایک پائیدارکم خرچ اور ماحول دوست کوٹنگ کی قسم ہے۔ جسے بڑی تیزی سے صنعتی مینوفیکچرنگ شعبہ میں مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ وہ صنعت کار جو قیمت اور معیار کے اعتبار سے باخبر ہیں، اپنی مصنوعات کے لئے پاؤڈر کوٹنگ کو ترجیح دیتے ہیں اور برجر ان کا اولین انتخاب ہے۔

پاؤڈر کوٹنگ مصنوعات

ایپوکسی پولیسٹر رینج

گلوسی فنشز
میٹ فنشز
سیمی گلوس فنشز
ٹیکسچرڈ فنشز
سہارا/ اینٹیک فنشز

پیور پولیسٹر رینج

گلوسی فنشز
میٹ فنشز
سیمی گلوس فنشز
ٹیکسچرڈ فنشز
سہارا/ اینٹیک فنشز
پیور ایپوکسی رینج
فیوژن بانڈڈ ایپوکسی

پاؤڈر کوٹنگ خریدار

کول انڈسٹریز (ویوز)
سوئی سادرن گیس کمپنی (SSGC)
فلپس پاکستان
ویریولائن انٹر کول
پین اسلامک انڈسٹریز
DYL موٹرسائیکلز
یونیورسل کنٹینرز
مارول میٹلز
جی ایف سی فینز
بریز فراسٹ
بابر انجینئرنگ
ڈاؤلینس پرائیویٹ لمیٹڈ
سے میٹکو انجینئرنگ
این جے آٹوز
شنئیڈر الیکٹرک