English

چھپائی کرنے کی سیاہی

برجر پینٹ پیکیجنگ انڈسٹری کے لئے چھپائی کرنے کی سیاہی تیار کرتا ہے۔ مرکزی کارخانہ 2009 ء سے لاہور میں کام کر رہا ہے۔ جبکہ کلر مکسنگ کا ایک کارخانہ کراچی میں فعال ہے۔ کمپنی SICPA انٹر نیشنل سوٹزر لینڈ سے حاصل کردہ ٹیکنالوجی سے معیاری مصنوعات تیار کر رہی ہے۔ زیادہ تر خام مال یورپ اور جنوب ایشیائی ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے۔
برجر کا مقصد مصنوعات کو ماحول دوست بنانا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق فلیکسو، گریوور اور آف سیٹ سیاہی فراہم کر نا ہے۔
واٹر بیسڈ فلیکسو انک سب سے زیادہ بڑھتا ہوا کاروبار ہے۔ مصنوعات کی وسیع تر رینج میں معیاری برانڈز کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لئے یہ برجر کی پیہم کوششوں کا حصہ ہے۔
ملک بھر میں سو سے زائد چھاپہ خانے کمپنی کے ساتھ پُریقین اور بااعتماد کاروبار کر رہے ہیں۔ جس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ مستقبل اس کاروبار کی ضمانت دیتا ہے۔

چھائی کرنے کی سیاہی کی مصنوعات

گریوورانکس
آف سیٹ انکس
فلیکسو انکس
واٹر بیسڈ انکس
ٹن پرنٹنگ انکس

چھائی کرنے کی سیاہی کے خریدار

انڈسٹریل پیکجز
المدینہ پلاسٹکس
جیلانی انڈسٹریل کارپوریشن
الحمد گریوور
العزیز روٹوفلیکس
فرسٹ ٹریٹ مینوفیکچرنگ
روشن پیکجز
نووا سائن پیک
القادری اور اعوان
فرنٹیئر پرنٹر
فائن پیکجز

ایڈھیسو

برجر ایڈ ھیسو کاروبار میں برلیتھ برانڈ پیش پیش ہے۔ یہ پلاسٹک رال سے بنا ہوا سفید گلو ہے۔ ھائی کنسنٹریشن، ھائی بانڈنگ سٹرینتھ، استعمال کرنے اور جوڑے رکھنے جیسی اعلی خوبیوں کا حامل ہے۔ لکڑی کے فرنیچر اور کھیلوں کے سامان کی ہر دو صنعتوں میں، برلیتھ کی چپکانے کی بھرپور طاقت کے باعث ھارڈ بورڈ، چپ بورڈ، سافٹ ووڈ، پلائی، فارمیکا وغیرہ کو جوڑنے کے لئے بے مثال ہے۔ کچن کی الماریوں اور میزوں میں استعمال کرنے کے لئے برلیتھ اولین انتخاب ہے۔ برلیتھ پلاسٹک، شیشہ، گتہ وغیرہ پر لیبل چپکانے کے لئے بھی موزوں ترین پیسٹ کیے جانے والے مواد کے طور پر کام کرتا ہے۔ برلیتھ کوخاص طور پر لکڑی کے فرنیچر کی صنعت کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ جہاں اس کی جوڑنے کی زبردست طاقت اسے جوڑنے کے لئے مثالی بنا دیتی ہے۔

ایڈھیسومصنوعات

برلیتھ گلیو
نولیتھ